فری سمر انگلش کلاسیس کا ہوا کامیابی کے ساتھ اختتام

الحمد للہ آج مورخہ 1 جون، 2023 بروز جمعرات فری سمر انگلش گرامر کلاسیس(Free Summer English Grammar Classes) کا اختتام ہوا۔

فانوس اکیڈمی اینڈ اسٹوڈیو کے روح رواں فرنود رومی

فانوس اکیڈمی اینڈ اسٹوڈیو میں گزشتہ تیس دنوں سے دو علیحدہ بیچیس کامیابی کے ساتھ جاری تھے جن میں پانچویں سے بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ نے چھٹیوں کا بھرپور فایدہ اٹھاتے ہوئے انگریزی گرامر کے اہم اسباق کو سیکھا۔
ملحوظ رہے کہ اس گرامر کلاس میں اسکرین کی مدد سے طلبہ کو انگلش گرامر کے اہم اسباق پڑھانے کے ساتھ Grammar Tips دی گئیں۔
ان دوبیچیس میں طلباء کی تعداد پچاس اور طالبات کی تعداد پینتالیس کے قریب تھی۔
فانوس اکیڈمی پر آخری روز ان تمام طلبہ کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا اور ساتھ ہی انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔
اس موقع پر بچّوں نے اپنی جانب سے گرودکشنا کے طور پر ناچیز کو ایک خوبصورت سا گفٹ پیش کیا۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ طلبہ نے اب خود ہی سے انگریزی جملے بنانا اور ترجمہ کرنا شروع کردیا ہے۔
وہیں اطلاعاً عرض ہے کہ اگلا بیچ 6 جون، 2023سے شروع ہو رہا ہے، پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ نئے بیچیس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
سبھی کورسیس میں یتیم طلباء و طالبات کا ایڈمیشن بالکل مفت کیا جائے گا۔
فانوس اکیڈمی اینڈ اسٹوڈیو،
جونا فاران ہاسپٹل روڈ،مالیگاؤں
رابطہ: 8483009947
آفس ٹائم : دوپہر ایک بجے سے رات آٹھ بجے تک۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے