کچے اور پکے تربوز کی پہچان کیا ہے؟

از : عباس مصباحی ازہری
کچے تربوز کی آواز سخت ہوتی ہے اور پکے تر بوز کی آواز نرم ہوتی ہے ۔۔یعنی کچا تر بوز تپکی لگنے میں تھوڑا آواز سخت نکالتا ہے  جبکہ پکا تربوز کا آواز ٹوپ ٹوپ کرکے نکالتا ہے۔
بچپن میں ایک تربوز فروش نے تربوز کے لال ہونے کا طریقہ بتایا تھا کہ تربوز کا پیندا چیک کرو۔۔۔اگر اس میں گڑھا ھے تو کچا ہے اور اگر باہر کی طرف ابھرا ہوا ہے تو فل پکا ہوا ہے۔
آج تک یہی طریقہ استعمال کرتا ہوں جو صحیح ثابت ہوا ہے کبھی ناکامی نہیں ہوئی۔
بہت سادہ سا اصول ہے:
پھل جیسے جیسے پکتا جاتا ہے اس کا تعلق بیرونی جلد سے کمزور ہوتا جاتا ہے۔ جب آپ کم پکے تربوز کو تھپتھپائیں گے تو سختی کا احساس ہوگا اور بھری بھری آواز پیدا ہوگی۔
جب پکے تربوز کو تھپتھپائیں گے تو نرم آواز پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ تربوز کو ہلکا سا دبا کر بھی دیکھ لیں اگر سختی کا احساس زیادہ ہو تو کم پکا اگر دبنے کا احساس ہو تو پکا ہوا۔ اس کے علاؤہ پکا ہوا وزن میں بھی قدرے ہلکا محسوس ہوگا۔کچے تربوز کی آواز ٹھوس ہوتی ہے اور پکے کی جوس یعنی پانی وغیرہ ہونے کی وجہ کم سخت آواز کے ساتھ تھوڑا وائبریشن بھی فیل ہوتی ہے 
#تجربہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے