کیوں نہیں بدل سکتے.....؟

از قلم : فرنود رومی، مالیگاؤں 
معروف صحافی سعید حمید نے درست سوال اٹھایا ہے کہ جب ایم ایل ایز کو یہ اختیار ہے کہ وہ پانچ سالہ ٹرم(میعاد) سے قبل اپنے چیف منسٹر (ریاستی وزیر) اور ریاستی گورنمنٹ کو تبدیل کردیں اور نئے چیف منسٹر اور نئی ریاستی گورنمنٹ کا انتخاب کرلیویں....تو ہم جیسے ووٹروں کو یہ اختیار کیوں نہیں ہے کہ ہم کام نہ کرنے والے اپنے ایم ایل ایز، ممبرز آف پارلیمنٹ یا کارپوریٹرس کو ان کی نااہلی کی بنا پر پانچ سالہ میعاد ومدت سے قبل گھر بٹھا سکیں؟
مشہور کامیڈین و ناقد جاوید جعفری اسی سوال کو اپنے الفاظ میں یوں اٹھاتے ہیں کہ "میں الیکشن ہوجانے کے بعد اپنے ووٹ کو بدلنا چاہتا ہوں.کیا مجھے ایسا کرنے کا اختیار ہے؟ اگر نہیں...تو لیڈران الیکشن ہوجانے کے بعد اپنی پارٹی کیسے بدل سکتے ہیں؟"
سوچنے کی بات ہے.
اس سلسلے میں آراء یہ آرہی ہیں کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کرکے اپنی بات رکھی جاسکتی ہے.

بتاریخ ؛ 12 جولائی، 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے