حرمین کی حرمت اور ہماری عورتیں

از ؛ فرنود رومی
مدینہ منورہ سے تشریف لائِیں ہماری ہمشیرہ بتانے لگیں..
مالیگاؤں سے آنے والے زائرین میں سے، خصوصاً عورتیں،حرمین شریفین کے اندر، آپس میں اس قدر زور سے بات کرتی ہیں کہ وہاں موجود خاتون والنٹیئرس انہیں وقفے وقفے سے ڈانٹ لگانے پر مجبور ہوجاتی ہیں.
مزید برآں مالیگاؤں والے دورہی سے پہچان لیے جاتے ہیں اس لیے کہ عادتاً قدرے اونچی آواز ہی میں بات کِیا کرتے ہیں.والنٹیئرس تب انہیں یہ کہہ کر احساسِ ندامت دلاتے ہیں کہ اللہ کے واسطے حرمین کی حُرمت کا کچھ تو پاس و لحاظ رکّھیں.
علاوہ ازیں عموماً ہندوپاک کی عورتیں اکثر و بیشتر "جگہ" کے لیے بحث کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اور بیچاری خاتون والنٹیئرس جو عربی اور انگریزی کے علاوہ کوئی تیسری زبان نہیں جانتیں، ان کے پیچھے ہلکان ہوئی جاتی ہیں.
یہ مشاہداتی بات ہے.
کیا خیال ہے آپ کا؟

24 جون، 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے