✍️فرنود رومی
موت...درحقیقت ، کارسازِ جہاں اور پروردگار عالم کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ایک آزادی ہے قفسِ کارگاہِ ناپائیدار سے.
کیوں کہ ہم خراباتیانِ خرد باختہ کو مشاغیلِ دنیا کے بیٖچ چین و اطمینان کہاں سے ملے ، کہ یہاں کی ہر شئے حتی کہ ہر خوشی عارضی ہے اور ان تمام میں دوام کا عُنصر یکسر عنقا ہے۔
باری تعالی، ہنگامِ دنیا سے سکونِ بہشت (ان شاء اللہ) تک کا ہمارا یہ پُرتکان سفر آسان فرمائے۔آمین
«24 جون، 2022»
0 تبصرے