سبقت

از قلم ؛فرنود رومی
مَیں دوسروں سے سبقت لے جانے کی دھن میں زندگی بھر دوڑتا رہا.....
بھاگتا رہا.....
دوڑتا رہا.....
مگر.....
ہمیشہ ناکامی ہی ہاتھ لگی....
بالآخر....
ایک دن....
اس دوڑ دھوپ کے بیچ....
مَنوں مِٹی تلے.....
اُن سب سے پہلے پہنچ کر.....
مَیں....
ان سب پر.....
سبقت پانے میں کامیاب ہو ہی گیا...

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے