از قلم : فرنود رومی، مالیگاؤں
آج بروز سنیچر بتاریخ 16 مارچ، 2025 پھر۔۔۔۔ ایک اور خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
نیلوفر نامی ایک 23 سالہ خاتون (رہائش : نہال نگر، مالیگاؤں) نے کسی نامعلوم سبب سے یہ افسوس ناک قدم اٹھا لیا۔
کل ملا کر مالیگاؤں میں اب تک گیارہ لوگ خودکشی کر چکے ہیں۔
ان شاء اللہ اس ضمن میں، ہم کونسلنگ سینٹر کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں، چونکہ خاکسار کو اس فیلڈ میں پانچ سال کا تجربہ ہے۔
ابھی فی الحال کے لیے ہم آپ تمام سے گزارش ہیں کہ اگرآپ کے آس پاس آپ کو اس طرح کے لوگ دکھائی دیں جو، تناؤ (tension یا stress) میں (زندگی سے بیزار) دکھائی دے رہے ہوں یا suicidal معلوم ہوں تو ان سے بات کریں، انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔
انسانی جان بہت قیمتی ہے۔مگر افسوس ناک طور پر معمولی معمولی باتوں پر، مثلاً معمولی قرض کی ادائیگی کو لے کر اور تھوڑے موڑےراشن کے لیے لوگ تنگ آکر اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سےکچھ ضرورت مندوں کی مدد کا ارادہ ہم نےکیا ہے۔ آپ اس میں ہمارا ساتھ اس طرح دیں کہ آپ کے آس پاس اگر آپ کو ایسے مستحق افراد( لاچار، یتیم، بیوہ وغیرہ) نظر آئیں، جو بہت زیادہ پریشان اور ضرورت مند ہیں، جن کی فوری مدد کی جانی چاہیے (کہ مدد نہ کیے جانے پر ان کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے) تو ہمارے فیس بک کے انباکس میں اس بابت ضرور اطلاع دیں۔
ان شاء اللہ مناسب verification کے بعد پہنچ کر ان کی حتی المقدور مدد کی کوشش کی جائے گی۔
[16 مارچ، 2025]
0 تبصرے